یورپی مشن میں شرکت کے لیے جرمن فریگیٹ بحیرہ روم کی جانب گامزن

636
جرمن بحریہ کا فریگیٹ یورپی یونین کے مشن میں شمولیت کے لیے روانہ ہو رہا ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن بحریہ کا ایک فریگیٹ ’’ہیمبرگ‘‘ یورپی یونین کے مشن ’’ایرینی‘‘میں شرکت کے لیے بحیرہ روم کی جانب گامزن ہے، جس پر تقریباً ڈھائی سو فوجی اہل کار موجود ہیں۔ یورپی یونین کا مشن ایرینی رواں برس مئی کے اوائل سے شروع ہوا تھا، جس کا مقصد اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا پر عائد ہتھیاروں کی پابندی کی نگرانی کرنا ہے۔ جرمن بحریہ کا کہنا ہے کہ امید یہ ہیمبرگ فریگیٹ رواں ماہ کے وسط تک اپنی منزل تک پہنچ جائے گا، جو 2 دسمبر تک علاقے میں موجود رہے گا۔ خبر رساں اداروں کیم طابق اگرچہ ہیمبرگ فریگیٹ کا بنیادی مشن مہاجرین کو بچانا نہیں ہے تاہم توقع ہے کہ وہ بحیرہ روم میں اس طرح کی امدادی کارروائیوں میں بھی حصہ لے گا۔