انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

929

مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، بابراعظم، اسد شفيق،امام الحق،فوادعالم،عابد علی ، کاشف بھٹی ،شان مسعود، محمد رضوان، نسيم شاہ،سرفرازاحمد، شاہين آفريدی، ياسرشاہ، محمدعباس، شاداب خان اورسہيل خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم تقریبا 6 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مانچسٹر کے میدان میں بدھ کو اتر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلينڈ کی ٹيميں اب تک 83 ٹيسٹ ميچ ميں آمنے سامنے آئيں۔پاکستان نے 21 اور انگلينڈ نے 25 ميچز ميں کاميابی حاصل کی،37 مقابلے ڈرا ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ) سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔