کراچی طیارہ حادثہ: پی آئی اے کا لواحقین کو 1کروڑ دینے کا اعلان

662

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی مسافر کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اےعبداللہ خان کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کےقانونی ورثاکو1کروڑروپےفی مسافرانشورنس کی مدمیں اداکئےجائیں گے،اس سلسلےمیں ورثاءکوخطوط ارسال کیےجارہےہیں، قانونی ورثاءکی جانب سےجانشینی سرٹیفکیٹ کاانتظار ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اےنےاس سلسلےمیں کام مکمل کرلیاہے،بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلےسےاداکی گئی رقم کےعلاوہ ہے،اس سےقبل پی آئی اے10لاکھ روپےفی مسافرجنازے،تدفین کےزمرےمیں پہلےہی اداکرچکی ہے۔