پاکستان:کورونا مزید 15 زندگیاں نگل گیا،تعداد 5 ہزار 999 ہوگئی

344

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 جبکہ 5,999 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 105 ، پنجاب میں 93,336 ،بلوچستان میں 11,777 خیبرپختونخواہ 34,253، گلگت بلتستان میں 2,198، اسلام آباد میں 15,095 اور آزاد کشمیر میں 2,097 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,226 پنجاب میں 2,153، خیبرپختونخوا میں 1,208، بلوچستان میں 167، اسلام آباد 167، گلگت بلتستان 55 اورآزاد کشمیر 54 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 49 ہزار 397 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 20 لاکھ 31 ہزار 955 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10 ہزار 690  ٹیسٹ کے دوران 432 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 15 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,013  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 84 لاکھ 46  ہزار 766 افراد متاثر، 6 لاکھ 97 ہزار 222 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 16 لاکھ 77 ہزار 723 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔