وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری

783

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کراچی میں کُل 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں، 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے۔ گجر نالے، لورنگی اور مواچھ گوٹھ نالے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کام کر رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تین بڑے نالوں پر 21 مقامات پر چوک پوائنٹس ہیں، نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں، گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹے کر رہا ہے۔