بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

187

نئی دہلی( آن لائن) بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پرامیت شاہ کواسپتال منتقل کردیاگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندے زبان میں لکھے گئے اپنے پیغام میں امیت شاہ نے کہا کہ کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ
مثبت آَئی۔امیت شاہ کا مزید کہنا ہے کہ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان تمام لوگوں سے گزارش ہے جو پچھلے کچھ دنوں سے مجھ سے رابطے میں رہے ہیں وہ خود کو الگ کریں اور اپنا ٹیسٹ کرائیں۔