کامیاب حج انتظامات پر عرب پارلیمان کی سعودی حکومت کو مبارک باد

330
مکہ مکرمہ: حجاجِ کرام مناسک کی ادائیگی مکمل کرکے واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل طواف الوداع کررہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب پارلیمان نے کورونا وائرس کے باعث سنگین حالات میں حج کے کامیاب انعقاد پر سعودی حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔ عرب پارلیمان کے اسپیکر مشعل بن فہم سلمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض حکومت کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کو ہرممکن سہولت کی فراہمی، کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور حجاج کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا قابل تحسین اقدامات ہیں۔