الغازی ٹریکٹرز کی آمدن میں32فیصد کمی

132

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 30جون 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران الغازی ٹریکٹرز کی بعد از ٹیکس آمدن میں32فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اپریل تا جون2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی2695 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ اپریل تا جون2019ء کے دوران الغازی ٹریکٹرز کو396.3 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے اسی عرصہ کے دوران الغازی ٹریکٹرز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں126.8 ملین روپے یعنی 32فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔