کراچی: اربن فلڈنگ کے خدشہ کے باعث اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

715

کراچی:تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کوخلیج بنگال سےمون سون ہواکاکم دباؤسندھ میں داخل ہونےکاامکان ہے،جس کے بعدکراچی اورحیدرآبادمیں جمعہ اورہفتہ کوموسلادھاربارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے  کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 6 اگست سے بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام یا رات سے خلیج بنگال سے مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتاہے، ٹھٹھہ ، میر پورخاص، بدین ، عمرکوٹ، سانگھڑ اور دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او نے کراچی میں نالوں کی صفائی شروع کردی ہے،مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام برق رفتاری سے کیا جارہاہے، ایف ڈبلیو او کے ترجمان کاکہنا ہے کہ کل سے صفائی مہم کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔