حکومت کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ استحصال منانے کا اعلان

1061

اسلام آباد: حکومت نے 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصال منانے کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اگست کو پاکستان قومی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے یومِ استحصال منائی گے۔ وزیر اعظم عمران خان 5 اگست کو کشمیریوں سے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے۔ جب کہ 5 اگست کو پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اخیتار کی جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑاہے، بھارت نے جموں وکشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا، 5 اگست 2019 کشمیریوں کی جدوجہد میں ایک نیا موڑ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھین لیا، ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو یکجہتی کا واضح پیغام دیتے ہیں، حق خودارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کو تقسیم کرنے کا غیر اخلاقی عمل تسلیم نہیں کیا، آزادی جدوجہد میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے۔