بھارت میں داعش کے ارکان موجود ہیں، اقوام متحدہ

374

نیویارک: اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ریاست کیرالہ اور کرناٹکا میں داعش کے گروہ موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں جاری ہوئی جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹکا میں داعش کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گروپ کے بنگلا دیش، بھارت اور میانمار میں ڈیڑھ سے 200 کے قریب ممبران ہیں جب کہ دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس کا موجودہ رہنما اسامہ محمود اپنے سابق رہنما کی موت کا بدلہ لینے کے لئے خطے میں انتقامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔