دیربالا میں جنازے پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

877

خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ نواحی علاقے چراگلئی میں پیش آیا جہاں جنگل کی ملکیت کے تنازع پر 10 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملکیت کے تنازع پر جمعرات کی صبح فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا  اور اس کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مخالف گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی پی او نصیب جان نے 10 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔