جاپان: امریکی جوہری حملے کے متاثرین کے حق میں اہم فیصلہ

233
جاپان: ہیروشیما پر امریکی حملے کے متاثرین عدالتی فیصلے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی ضلعی عدالت نے 1945ء کے بعد پہلی بار ایٹم بم تابکاری اثرات کے شکار افراد کو براہ راست جوہری حملے کے متاثرین میں شامل کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 2015 ء میں 84 افراد نے ہیروشیما شہر اور صوبے کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا،جن میں معمر مقامی رہایشی اور متاثرین کے لواحقین شامل تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایٹم بم حملے کے بعد ہونے والے بارش سے شدید متاثر ہوئے تھے، جو اپنے تابکاری اثرات سے سیاہ ہوگئی تھی۔