صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے مزید مکان مسمار کر دیے‘ کئی خاندان بے گھر

217
غزہ/ الخلیل: اسرائیل کی قید سے 16 سال بعد رہا ہونے والے اسیر کا استقبال کیا جارہا ہے‘ صہیونی حکام فلسطینی مکان مسمار کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں خان احمر کی بدوی کمیونٹی کے علاقے میں فلسطینیوں کے مکانات اور املاک مسمار کرنے کے بعد کئی خاندانوں کو بے گھر کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خان احمر میں اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے بلڈرزروں نے صبح سویرے بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کر دی۔ متاثرہ علاقے میں 180 فلسطینی شہری خیموں اور عارضی مکانات میں رہتے ہیں۔ صہیونی فوجی 2 ہفتے سے اس علاقے کو ہموار کررہے تھے۔