بھارتی جیل میں جاں بحق پاکستانی کی میت پاکستانی حکام کے حوالے

400

لاہور (نمائندہ جسارت) بھارتی جیل میں جاں بحق کراچی کے رہائشی ماہی گیر عبد الکریم کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی‘ عبد الکریم کی میت واہگہ کے راستے پاکستانی حکام کے ذریعے ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے میت کو غسل اور کفن کے بعد پی آئی اے کے ذریعے کراچی پہنچایا۔