سندھ حکومت  نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

957

کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ  کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن میں عیدالاضحیٰ کی 31 جولائی سے 2 اگست تک کی چھٹیاں دی ہیں۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  31 جولائی سے 2 اگست (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) کو سرکاری عید تعطیلات ہوں گی جب کہ عید الاضحیٰ کے تیسرے روزسے تمام ادارے کھل جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ  پر 3  دن کی چھٹیاں دی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائنسی کلینڈر کے تحت عید الاضحیٰ کی تاریخ 31جولائی بتائی تھی۔

جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتے کو منانے کا اعلان کیا ہے۔