مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا

673

مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغاز ہوگیا۔ عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف شروع کر دیا۔

عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔ حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ کل ادا ہوگا جب کہ غلاف کعبہ بھی کل تبدیل کیا جائے گا۔

دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں نمازِ مغرب اور عشا ملا کر ادا کی جائےگی۔ رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام ہوگا۔

عازمین 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے۔ عازمین سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے پھر طواف زیارت ہوگا۔