پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب ہر 15 روز میں تبدیل ہوں گی

474

اسلام آباد: ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی بھی منظوری جب کہ چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔