آسٹریلیا: چینی طلباء کو خودساختہ اغواکاری پر مجبور کیا جانے لگا

1642

آسٹریلیا میں چینی طلباء کو مقامی گینگ میمبرز کی جانب سے بھاری تاوان وصول کرنے کیلئے خودساختہ اغواکاری پر مجبور کیا جانے لگا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں مخصوص گینگ کی جانب سے چینی طلباء کو خود ساختہ اغواکاری کے ارتکاب کیلئے بلیک میل کیا جارہا ہے تاکہ اُن کے والدین سے بھاری تاوان وصول کیا جاسکے۔

طلباء کو مجبور کرکے اغوا کی ویڈیو بنائی جاتی ہے جس کے بعد اسے ان کے والدین کو بھیجا جاتا ہے اور بھاری قیمت برائے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

ایسے ہی واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا جہاں 22 سالہ چینی طالب علم کے والد نے نامعلوم مقام پر اپنی بیٹی کی اغواکاری کی ویڈیو بھیجے جانے کے بعد 1.4 ملین ڈالر سے زائد رقم دی گئی معلومات پر بھجوادی۔

واضح رہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں اس طرح کے آٹھ واقعات ہوچکے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی گینگز کی جانب سے چینی طلباء کو آسان شکار سمجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ ایک انجان ماحول میں رہ رہے ہیں۔