آن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ 5 آج منعقد ہوگا

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ آن لائن نیٹ بال سیمینار فاسٹ 5 آج منعقد ہوگا جس میں ملک سے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز کے علاوہ اسکول ٹیچرز شرکت کرینگے۔ سینئر تجرکار انٹرنیشنل اور مقامی آفیشلز کھیل کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔ کورس کا مقصد ملک میں کورونا وائرس کے باعث کافی عرصے سے کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ان کو نئے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔