سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے قومی کرکٹرز سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردی۔کیربیئن پریمیر لیگ کا آغاز 18 اگست سے ہورہا ہے، فی الحال2 پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ہی معاہدے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سہیل تنویز کی پیر کی شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوئے، آل رائونڈر بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔جارح مزاج یٹسمین آصف علی 29جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ آصف علی سینٹ لوشیا میں14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے ۔