برطانیہ: بلی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی

510

لندن:برطانوی حکومت نے انگلینڈ میں پالتو بلی میں کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کسی جانور کا کرونا سےمتاثر ہونے کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، برطانیہ کے وزیر ماحولیا ت کا کہنا ہے کہ “تمام دستیاب شواہد”  کے مطابق بلی میں کرونا وائرس انسان سے منتقل ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بلی کے مالک   جوڑے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  بلی کے مالک  اور بلی  کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں، ان میں سے وائرس  کسی اور گھر کے فرد اوردوسرے پالتو جانوروں  میں منتقل نہیں ہوا ہے۔

ڈائریکٹر  پبلک ہیلتھ  وونے ڈوئلے کا کہنا ہے کہ   برطانیہ میں یہ انسان سے جانور میں وائرس کی منتقلی  کا پہلا کیس ہے، لیکن  اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اس پہلو کی بھی تحقیق کریں گے کہیں وائرس بلی سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوا۔