کوروناوبا میں کشمیریوں کو کوئی رعایت نہیں دی، وزیر خارجہ

670

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں بھی مودی سرکار نے مظلوم کشمیریوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پرفائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اس ایک سال میں مقبوضہ کشمیرمیں بچوں کوشہید کیاگیا بچیوں سےزیادتی کی جارہی ہیں،خواہش ہےصدریواین جنرل اسمبلی کےسامنے مقبوضہ کشمیرکےحالات رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کے صدر جنرل اسمبلی کو خط لکھ کر دعوت دی تھی،دیکھتے ہیں پیر کو نشست میں کیا پیش رفت ہوتی ہے، کل اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسیفک کی رپورٹ پر پاکستان سے متعلق فیصلہ ہوگا،بروقت قانون سازی کریں گے تو ایشیا پیسیفک رپورٹ مرتب کرے گا، ہمیں اعتماد ہے کہ ہم جو کررہے ہیں نیک  نیتی سےکررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی تمام بل اپوزیشن کو بھیج دیے ایک قانون نیب سے متعلق بھی ہے، پیرکو شام 5 بجے ان بل سے متعلق بیٹھ کر گفت و شنید کریں گے۔

انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے نیب کے قانون پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا، پیپلزپارٹی اورن لیگ 5سال حکومت میں رہی موقع تھا کہ نیب قانون تبدیل کرلیتے، لیکن نیب قانون میں بہتری نہ لاسکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق مشاورت کے بعد 8 بل تیار کرلیے ہیں،

کمیٹی کے 24 ممبران ہیں اپوزیشن کے تمام دھڑوں کی نمایندگی بھی ہے،گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون  سازی کی ضرورت ہے،حکومت نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں تاکہ گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آئیں ،بھارت کی کوشش رہی ہےکہ پاکستان کوبلیک لسٹ میں دھکیلے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے بند کیے گئے سیکٹرز آہستہ آہستہ کھول رہے ہیں،محرم الحرام میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے ،عید الاضحیٰ قریب ہے کورونا سے متعلق احتیاط کیجیے، دو امتحان ابھی باقی ہیں پاکستان بلخصوص پنجاب کے عوام احتیاط کریں،

ملک میں کورونا انفیکشن بتدریج کم ہورہا ہے۔