بحرین کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

393

ماناما: بحرین کی حکومت نے کرونا وائرس کے تحت عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین حکومت نے جمعہ 24 جولائی کو اعلان کیا کہ ملک بھر کے سوئمنگ پول، جم کلب اور گراؤنڈ اگست کی چھ تاریخ کو کھول دئیے جائیں گے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ معمولات زندگی کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ بحال کیا جائے تاکہ کوئی متاثر نہ ہو اور کرونا کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جاسکے، عوام ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں۔

بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ کے معاون کا کہنا تھا کہ 6 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا ختم ہوچکا ہے عوام فیس ماسک، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ایس او پیز طے کی ہیں جس سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔