آسیہ اندرابی کوفوری رہا کیا جائے،شبلی فراز کا مطالبہ

539

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  سیاسی نظریات کی بنا پرضعیف خاتون کی قیدبھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کی جدوجہدآزادی  میں خاتون رہنماآسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامے عیاں کردیا ہے،بھارت کا 5اگست کا اقدام غیر آئینی ہے،بھارت ریاستی جبر سے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔