شکاگو میں فائرنگ سے 14 زخمی‘ ٹرمپ نے فوج بھیجنے کی دھمکی دیدی

189
شکاگو: پولیس افسران فائرنگ کے مقام سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں

شکاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں مسلح افراد نے جنازے کے شرکا پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم کار سوار افراد نے جنازے پر گولیاں چلائیں،جس کے جوا ب میں وہاں موجود افراد نے بھی فائرنگ کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔ ادھرصدر ٹرمپ نے شکاگو میں 150نیم فوجی دستے تعینات کرنے کی دھمکی دے دی۔ واضح رہے کہ شکاگو میں جون میں بھی مسلح حملے میں 14 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے تھے۔