نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بین اسٹوکس پہلی پوزیشن پر قابض

545

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی  سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں بین اسٹوکس نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا  جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں بین اسٹوکس تیسری پوزیشن پر آگئے۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے فہرست میں ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے اوربھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے جبکہ کیوی کپتان کین ولیم سن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں  جبکہ ٹاپ ٹین میں ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم چھٹے پوزیشن پر موجود ہیں ۔

ٹیسٹ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بین اسٹوکس پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے، جڈیجہ تیسرے ، مچل اسٹاک چوتھے اور اشون پانچویں نمبر پر قابض ہیں ، آل راؤنڈرز کی  ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔

ٹیسٹ میں بالرز کی فہرست میں پیٹ کمنز پہلے، نیل ویگنر دوسرے، جیسن ہولڈر تیسرے ، ٹم ساؤتھی  اور ربادا بلاترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں  جبکہ بالرز میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے البتہ محمد عباس 13 نمبرپر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ  انگلش کرکٹر بین اسٹوکس، اینڈریو فلنٹوف کے بعد ٹیسٹ میں ٹاپ آل راونڈر بننے والے پہلے انگلش کرکٹر ہیں۔