پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

993

کراچی: مفتی منیب الرحمن نے پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحی یکم اگست بروز ہفتے کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیت حلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منب کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ عیدالضحیٰ یکم اگست بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پیش گوئی کی تھی کہ ذوالحج کا چاند آج نظر آجائے گا جبکہ عید الضحی 31 جولائی بروزجمعہ کوہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے،آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا، لیکن ان کی یہ بات درست ثابت نہ ہوئی۔