جسٹس قاضی فائز کیخلاف ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر

616

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس پرآئینی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس پرآئینی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف دائرریفرنس بدنیتی پرمبنی قراردےکرخارج کیاجائے اور سپریم جوڈیشل کونسل میں معاملہ بھیجناخلاف قانون قراردیاجائے جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل کوریفرنس پرمزیدکارروائی سےروکاجائے۔

عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

دوسری جانب  سپریم کورٹ نے ججز کی توہین اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم مرزا افتخار الدین آغا پر فرد جرم عائد کر دی۔

سپریم کورٹ نے مرزا افتخار الدین کی جانب سے داخل کرائے گئے گزشتہ تحریری جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کر دی اور ملزم کو جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے مرزا افتخارالدین آغا کو فرد جرم کی کاپی بھی فراہم کر دی گئی۔

خیال رہے کہ آغاافتخارالدین مرزا نے اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیز کلمات پرمشتمل ویڈیو وائرل کی تھی جس پر عدالت عظمٰی نے گزشتہ سماعت پر ملزم کو پیش ہونےکا حکم دیا تھا۔