پرویزمشرف کا بلدیاتی نظام سب سے کامیاب تھا، فواد چوہدری

531

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کا بلدیاتی نظام سب سے کامیاب تھا،تحریک انصاف  کو پہلے سال ہی بلدیاتی الیکشن کرانے چاہیں تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے پہلے سال بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے، پی ٹی آئی کی بلدیاتی الیکشن نہ کرانا بڑی سیاسی غلطی تھی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے،وزیر اعلی کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہیںشہباز شریف نے 17ہزار ارب روپے خرچ کیے،ہمیں ہر کام عدالتوں پر نہیں چھوڑنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے صوبوں کو پروونشل فنانس کمیشن بنانے کی ہدایت کی،جس کے لیے پروونشل فنانس کمیشن پر کمیٹی قائم کی ہے،ہمارے اپنے وزرائےاعلی  نے پروونشل فنانس کمیشن قائم نہیں کی، صوبائی حکومتوں کو ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔