دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،کمشنر کراچی

329

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے مگر دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی دکاندار کو اجازت نہیں کہ اپنی مرضی سے دودھ کی قیمت بڑھا دے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز سے سپلائی ہونے والے دودھ کا کوئی رکارڈ نہیں ہوتا اس لیے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔