“رواں سال دنیا بھر میں بھوک مزید پھیلنے کا خدشہ “

415

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ رواں سال دنیابھرمیں بھوک اورافلاس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں 690ملین لوگ بھوک اورافلاس کی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں دنیا بھرمیں خوراک کا نظام بہتر اورتوانا بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خطہ ارض پرآبادی کا 9فیصد حصہ بھوک سے دوچارہے جبکہ رواں سال دنیا بھرمیں مزید لوگ بھوک کی طرف جاسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال دنیابھرمیں بھوک اورافلاس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم خوراک کا نظام ایسا ہوجس کے لیے ہر انسان کی رسائی ممکن ہو۔