جسٹس فائزکیس‘ وفاق نے سفارشات کا دوسرا حصہ بھی عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیا

151

اسلام آباد (آن لائن) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کے وکیل فروغ نسیم نے تحریری سفارشات کا دوسرا حصہ بھی
عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیا ہے۔ فروغ نسیم کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات 108 صفحات پر مشتمل ہیں۔ واضح رہے عدالت عظمیٰ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں مختصر فیصلہ سناتے وقت وفاق کے وکیل کو تفصیلی فیصلے سے قبل اپنی سفارشات دینے کا حکم دیا تھا۔