بجلی نر خ میں اضافہ کراچی کے عوام کیساتھ ظلم ہے ‘ مرزا عالم بیگ

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنما مرزا عالم بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 2روپے 9پیسے فی یونٹ سے 2 روپے 89پیسے فی یونٹ اضافہ کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم ہے ،کے الیکٹرک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے تو وفاقی حکومت میدان میں آگئی اور اضافی گیس اور فرنس آئل کی فراہمی کا عندیہ دے دیامگر کراچی کے عوام کی مالی مشکلات کا ازالہ کرنے میں وفاقی حکومت اور نیپرا کو کوئی دلچسپی ہے نہ کے الیکٹرک انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔