ـ14 ٹن منشیات اٹلی اسمگل کرنے کے پیچھے ممکنہ طور پر اسد حکومت کا ہاتھ

233

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی نیوز چینل فاکس نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اٹلی میں پکڑی گئی 14 ٹن منشیات کے پیچھے ممکنہ طور پر شام پر قابض بشار الاسد کی انتظامیہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ اٹلی کی پولیس نے ایم فیٹامن کی 8 کروڑ 40 لاکھ گولیاں پکڑی تھیں،جو 3بڑے بڑے بنڈلوں میں پیک کی گئی تھیں۔ یہ بنڈل شام میں داعش کی جانب سے تیار کیے گئے اور انہیں اٹلی بھیجا گیا تھا۔ تاہم اطالوی ماہرین کو شبہہ ہے کہ منشیات داعش کی جانب سے نہیں، بلکہ اسدی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی ہوں گی‘ کیوں کہ داعش کے پاس اس کی صلاحیت نہیں۔