افغان حکومت کا 600 طالبان قیدیوں کو ر ہا کر نے سے انکار(مذاکرات پھر کھٹائی میں پڑ گئے)

271

کابل(آن لا ئن)ا فغان حکومت نے 600 طالبان قیدی رہا کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ امن معاہدے کی شرائط کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پابند ہونے ہیں لیکن انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے 600طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ جن 600 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا کہا گیا ہے ان کے خلاف اب بھی سنگین فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ان میں قتل، ہائی وے ڈکیتی کے ملزمان کے علاوہ سیکڑوں غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔ عہدیدار نے کہاکہ انہیں رہا کرنا بہت خطرناک ہے جبکہ طالبان نے حکومت پر الزام عاید کیا کہ وہ قیدیوں کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات تشکیل دے رہی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘اگر وہ اس سلسلے میں مزید مسائل پیدا کرتے رہے تو پھر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ معاملات بہتر طریقے سے حل ہوں تاہم قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے زور دیا کہ حکومت مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔