عید کی چھٹیوں سے متعلق وزیراعظم کی اہم ہدایت

921

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں اضافی چھٹیاں نہ دینے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عیدکےمخصوص ایام کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے، عیدجمعہ کو ہونے کی صورت میں صرف ایک چھٹی دی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عیدپر کم سے کم چھٹیاں کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، عید کے تین دن کی چھٹی رہے گی لیکن اضافی چھٹی نہیں ہوگی ،  کوشش ہے کہ عید پر گھومنا پھرنا کم ہو۔

 شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کی پہلے دن سے حکمت عملی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہے، عوام عید سادگی سے منائیں اور ایس او پیز پرعملدرآمد کریں۔