لاہور، کورونا کے پھیلائو کے پیش نظر متعددنئے علاقے سیل

103

لاہور (آن لائن) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے شہر کے ساتھ مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کے ساتھ نئے علاقے سیل کردیے ہیں۔ ان علاقوں میں اسمارٹ اور مکمل لاک ڈائون بدھ کی رات 12 بجے کیا گیا۔ نئے علاقوں میں ٹائون شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے، مکمل لاک ڈائون، ای ایم ای سوسائٹی جزوی لاک ڈائون، واپڈا ٹائون گرین سٹی مکمل لاک ڈائون، جوہر ٹائون سی بلاک سمارٹ لاک ڈائون اور چونگی امرسدھو مین بازار سمیت پنجاب گورنمنٹ اسکیم کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے کورونا کے 877 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن 7روز کے لیے اسمارٹ اور مکمل لاک ڈائون لگایا گیا ہے جبکہ لاہور پولیس نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔