چین: بارش کے بعد زلزلہ‘ 9 افراد لاپتادرجنوں محفوظ مقامات پر منتقل

285

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں شدید بارش کے بعد آنے والے زلزلے سے 9 افراد لاپتا ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چینی امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ ہوبے کے علاقے ہوانگ مے میں صبح 4 بجے زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ مقامی رضاکاروں اور حکومتی امدادی ٹیم نے قدرتی آفت کے فوری بعد کارروائی شروع کردی اور ملبہ ہٹا کر لاپتا افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے جب کہ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے 40 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبہ ہوبے اور اس کے ملحق علاقوں میں رواں برس موسم گرما میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں ڈالر لگایا جا رہا ہے۔