پائلٹس کے جعلی لائسنس کی تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ

522

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (آئی ایف اے ایل پی اے) نے وفاقی وزیر ہوا بازی کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا دیا۔

آئی ایف اے ایل پی اے نے خط میں لکھا ہے کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے بیان کے اثرات یورپ میں پی آئی اے پر پابندی کی صورت سامنے آئے۔

وزیراعظم کو بھیجے گئے خط کا متن ہے کہ وزیر ہوا بازی کے تحقیق کے بغیر پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دینے پر شدید تحفظات ہیں۔

آئی ایف اے ایل پی اے کا کہنا ہے کہ تمام آزاد مبصرین کے مطابق مسئلہ پائلٹس میں نہیں بلکہ خود پی آئی اے میں ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم  سے مطالبہ کیا ہے کہ پائلٹس کے خلاف تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کیا جائے۔