تبت آنے والے امریکی سیاحوں پر پابندی عائد کی جائے گی، چینی وزارت خارجہ

546

بیجنگ: چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت سے متعلق امور پر مداخلت کرنے والے امریکی شہریوں کے ویزے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ چین تبت سے متعلق امور میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جسطرح امریکہ نے چینی عہدیداروں کے ویزے پر پابندی عائد کی ہے اس طرح چین بھی اُن امریکی شہریوں کے ویزے پر پابندی عائد کرنے جارہا ہے جو تبت سے متعلق امور میں مداخلت کرتے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بیجنگ پر الزام عائد کیا تھا  کہ تبت کے مختلف علاقوں میں چینی حکومت انسانی حقوق کو پامال کرہی ہے اور امریکی سفارتی عملے، صحافیوں اور سیاحوں پر تبت میں داخلے پر پابندی عائد کرہی ہے جس کی وجہ سے امریکہ چینی عہدیداروں کے ویزے پر پابندی عائد کرہا ہے۔