برطانیہ میں بھی لوگوں کو نسل پرستی کا سامنا ہے‘ وزیر اعظم کا اعتراف

191

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ میں بھی لوگوں کو نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سیاہ فام ایتھلیٹ کے ساتھ پولیس کے نازیبا سلوک کے بعد وزیر اعظم کا ردعمل سامنے آگیا۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کے خلاف مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے نسل پرستی کے خلاف خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی پولیس نے برطانوی سیاہ فام خاتون ایتھلیٹ بیانکا ولیمز اور ان کی ساتھی کو گاڑی سے زبردستی اتارکر ہاتھ پیچھے باندھ دیے تھے، جس وہ بری طرح خوف زدہ ہوگئی تھیں۔