چیمبر کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ECO

99

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ECOچیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کی اسپیشل کمیٹی برائے ٹر یڈ Facilitationکا اجلاس بذریعہ ویڈ یو لنک منعقد ہوا جس میں افغا نستا ن ، آذرئیجان، ایران ، کر غزستان ، تر کی ، اذبکستان سمیتECOسیکٹرٹر یٹ کے نما ئندوں نے شر کت کی ۔ اجلا س کی صدارت امجد رفیع چیئر مین نیشنل کمیٹی برائے ECO-CCI اور چیئر مین ٹر یڈ Facilitationکمیٹی نے کی اور اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدرشیخ سلطان رحمان نے بھی شر کت کی ۔ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے امجد رفیع نے کہاکہ ٹر یڈ Facilitation کا اصل مقصد تجا رتی لا گت کو کم کرتے ہو ئے پیچیدگیو ں کو ختم کرنا ہے بغیر کسٹم ریو نیو اور دیگر بارڈر کنٹر ول ٹیکس میں کمی کیے ۔ انہو ں نے اجلا س میں COVID-19سے پیدا ہو نے والی صورتحال اور حکومت کی طر ف سے تجا رت اور صنعت کو لاحق خطر ے کو کم سے کم کر نے کے اقدا مات پر بھی روشنی ڈالی ۔