“امریکی صدر ملک کی معاشی، قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں “

554

واشنگٹن: امریکا میں عام انتخابات سے کچھ مہینوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی ‘میری ٹرمپ’ کی کتاب  شائع  کیے جانے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی صدر کی بھتیجی ‘میری ٹرمپ’ کی کتاب  کا نام To Much And Never Enough کے نام سے شائع ہورہی ہے ، قبل ازیں اس کتاب کی رونمائی 28 جولائی کو ہونا تھی ۔

Trump's brother asks another court to halt niece's book
“امریکی صدر ملک کی معاشی ، قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ” مِیری ٹرمپ

مِیری ٹرمپ کی کتاب کے بارے میں قیاس آرائی  کی جارہی ہے کہ  صدرَٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل “نقصان دہ آدمی” کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدات کیلئے خطرہ ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میری ٹرمپ کتاب کے ابتدائیہ میں لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پرفرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔

دوسری جانب پبلشر کاکہناہےکہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر پر لکھی جانے والی کتاب پر پہلے ہی مقدمہ چل رہا ہے جبکہ عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔