کرکٹ میں شائقین کا مصنوعی شور استعمال ہوگا

419

لندن: کوروناوائرس وبا کے دوران اب کھیلوں کی سرگرمیوں بحال کرنے کا آغاز ہو چکاہے، اسی سلسلے میں کرکٹ بحالی کا باقائدہ آغاز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سے ہوگا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر کراؤڈ کے بغیر میچز کھیلے جائیں گےجبکہ فٹبال کے بعد کرکٹ میں فینز کا مصنوعی شور استعمال کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کراؤڈ کا شور اور میوزک چلانے پر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے، خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی شور کا مقصد کھلاڑیوں کو پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے، پس منظر شور کے لیے پرانے میچز کی آڈیو کو استعمال کیا جائے گا۔

قبل ازیں انگلینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے خالی اسٹیڈیم میں میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔