یونین کونسل اور تھانے کی سطح پر ٹائیگر فورس کو منظم کیاجارہاہے،میاں فرخ

586

فیصل ۱ٓباد (اے پی پی) پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت اور سرکاری ادارے کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں کے لیے سرگرم عمل ہیں ،عید الا ضحی تک مزید انتہائی محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے۔پیر کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تحصیل، یونین کونسلز اور تھانہ کی سطح پر ٹائیگر فورس کو منظم کیاجارہاہے ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے ٹائیگر فورس کے رضا کارانتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے حکومت کو اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات پر کرنے پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے108 کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل اورنادر شاہ ٹاؤن، مسلم ٹاؤن اور رسول پورہ میں 100کے وی اے کے ٹرانسفارمرز کو 200کے وی اے میں تبدیل کردیا گیاہے جس سے علاقے کے لوگوں کا ۱ٓئے روز بجلی کی خرابی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔