ذہنی تناؤ یا مُجاہدین کا خوف؟، 2 مزید بھارتیوں نے خودکشی کرلی

446
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی عوام پر مظالم دھانے والی قابض بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پہلی خودکشی کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

دوسرا واقعہ بارہ مولا میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مجموعی طور پر 3 بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں تعینات بھارتی پولیس فورس کے سب انسپکٹر نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودی کشی کرلی تھی جبکہ 6 اپریل کو بھی 2 بھارتی اہلکاروں نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا۔