سی ڈی ڈبلیو پی نے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی: چیئرمین سی پیک

833

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی۔

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی ہے، 146 کلو میٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے۔

چیئرمین سی پیک نے کہا کہ اس منصوبے سے کیچ، آواران اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔