یو اے ای میں مساجد کھلنے کے باوجود نماز جمعہ پر پابندی

323

متحدہ عرب امارات میں مساجد کھولنے کے باوجود نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں نمازیوں کے لیے مساجد کھولے جانے کے باوجود آج نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکے گی۔

حکام نے کورونا وبا کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت پنج وقتہ نمازوں کی اجازت دی ہے تاہم نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے سے منع کیا ہے۔

دو روز قبل متحدہ عرب امارات بھر کی مساجد کو تین ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا  گیا تھا اور نمازیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔

مساجد میں محدود تعداد میں نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے لیے انہیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔