عجیب آبی مخلوقات

1098

دنیا میں جتنے بھی حوانات پائے جاتے ہیں اُن میں سے اکثر آبی حیوانات ہیں جو سمندر یا دریاؤں میں پائے جاتے ہیں۔ کئی ایسی آبی مخلوقات ہیں جن کو دیکھ کر ماہرین بھی شش و پنج میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ یہ مخلوق زمینی ہے یا کسی دوسری دنیا سے آئی ہے؟۔

1) فینگ ٹوتھ (Fangtooth):

یہ مچھلی سمندر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے۔ یہ اُن چند مچھلیوں میں سے ایک ہے جن کے دانت تمام آبی جانوروں سے بڑے ہوتے ہیں۔

2) اورینڈا گولڈفش (Oranda goldfish):

یہ گولڈفش مچھلی کی ایک قسم ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے سر پر خول ہوتا ہے جو اس کی آنکھوں اور منہ کے علاوہ پورے چہرے کا احاطہ کئیے ہوتا ہے۔

3) وائٹمارجن اسٹارگیزر (Whitemargin stargazer):یہ مچھلی انڈونیشیا کے ساحلی مرجان میں پائی جاتی ہے۔ یہ مچھلی خود کو آدھا سمندری مٹی کے اندر دھنسا دیتی ہے اور چھوٹی مچھلیوں جو اس کی خوراک ہوتی ہیں اُن کا انتظار کرتی ہے۔

4) ایشائی شیپ ہیڈ وراس (Asian Sheephead wrasse):

یہ مچھلی چین، جنوبی کوریا، شمالی کوریا اور جاپان میں پائی جاتی ہے۔ وراس مچھلی کی اور بھی قسمیں ہیں لیکن ایشائی شیپ ہیڈ دوسروں کے مقابلے میں بڑی ہوتی ہے۔

5) مینڈک مچھلی (Frogfish):

یہ مچھلی انڈونیشیا میں پائی جاتی ہیں۔ ان کے اندر خود کو ماحول کے حساب سے اپنی ہئیت تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کی مدد سے دوسرے شکاریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب یہ اپنے شکار متوجہ کرنے کیلئے بھی اسی تکنیک کا استعمال کرتی ہیں۔

6) سائکی ڈیلیکا (Psychedelica):

یہ مچھلی بھی frogfish کی ایک قسم ہے حالیہ عرصے میں انڈونیشیا میں دریافت ہوئی ہے۔ اس مچھلی کے تیرنے والے پنکھ کی جگہ ہاتھ ہوتے ہیں اور یہ تیرتی نہیں بلکہ سمندری زمین پر ربڑ گیند کی طرح اچھلتی ہے۔

7) ماؤتھ بریڈر (Mouth breeder):

یہ مچھلی فلیپائن کے علاقے میں پائی جاتی ہے۔ اوپر دی گئی تصویر نر مچھلی کی ہے جس کے منہ میں انڈے ہیں۔ مادہ جب انڈے دیتی ہے تو نر اُسے اپنے منہ میں رکھ لیتا ہے اور انڈوں سے بچوں کے نکلنے تک اپنے منہ میں رکھتا ہے۔